
سریہ عیینہ بن حصن بجانب بنو تمیم
ہجرت کے نویں سال (9 ہجری) کے محرم میں نبی کریم ﷺ نے سریہ عیینہ بن حصن بجانب بنو تمیم روانہ فرمایا، چنانچہ انہوں نے ان پر حملہ کیا اور ان کے کچھ لوگوں کو قید کر لیا، پھر ان کے سردار نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور دروازے کے پیچھے سے آپ ﷺ کو پکارا، اور ان کے بارے میں سورۃ الحجرات نازل ہوئی۔










