
غزوہ ابواء (ودان)
رسول اللہ ﷺ 2 ہجری کے صفر میں صرف مہاجرین میں سے ستر آدمیوں کے ساتھ قریش کے ایک تجارتی قافلے کا راستہ روکنے کے لیے نکلے یہاں تک کہ ودان پہنچ گئے، مگر کسی سازش یا مقابلے سے سامنا نہ ہوا۔ آپ ﷺ نے مدینہ میں سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو اپنا نائب مقرر فرمایا، اور اس غزوے میں بنو ضمرہ کے سردار عمرو بن مخشی ضمری کے ساتھ معاہدۂ حلف طے فرمایا۔
















